تاجروں نے 12سالہ لڑکے کے اغواکی کوشش ناکام بنادی

تاجروں نے 12سالہ لڑکے کے اغواکی کوشش ناکام بنادی

اغواکار نے مجاہد کو بھتیجا بتایا ،بچے کے شور پر تاجروں نے ملزم کو پکڑ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی روڈ پر بارہ سالہ یتیم بچے کو اغواکرنے کی کوشش تاجروں نے ناکام بنادی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا، بتایاجاتاہے کہ یونیورسٹی روڈ پرواقع ایک تجارتی مرکز سے چک 85شمالی کے رہائشی بارہ سالہ مجاہدکو ایک شخص نے بھتیجاظاہر کرکے اغواکی کوشش کی بچے کے شوروغل پر تاجروں نے ملزم کو قابو کرلیا، جس نے بتایاکہ مجاہد اس کابھتیجاہے ، جس کاوالد فوت ہوچکاہے اور وہ اسے کام کیلئے راولپنڈی لے جاناچاہتاہے ، تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے اور مبینہ اغواکار کو اپنی طویل میں لیکرتھانہ ساجد شہیدمنتقل کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں