پولیس ، انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام :جماعت اسلامی

پولیس ، انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام :جماعت اسلامی

سرگودھا میں کوئی تھانہ ایسا نہیں جہاں مظلوم کو احترام ملا ہو ،جاوید اقبال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس ، انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع و سابق ایم این اے سرگودھا حاجی جاوید اقبال چیمہ اور امیر سٹی میاں انعام الحق قیصرنے کہا کہ سرگودھا بھر میں کوئی تھانہ ایسا نہیں جہاں مظلوم کو عزت احترام ملا ہو اور انصاف دیا جا رہا ہو تھانوں میں عزت اسی کو ملتی ہے جو مافیہ ہیں اس طرح ضلعی انتظامیہ بھی سب اچھے کی رپورٹ دیتے نظر آتے ہیں گراں فروش ، ذخیرہ اندوزی زہریلی اشیاء خورد و نوش عام ، دودھ ، گوشت دیگر عوامی ضروریات کے اوپر انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں ۔ انتظامیہ کی آنی جانیاں اور سرکاری وسائل کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن نتیجہ صفر ، پولیس ، انتظامیہ اپنی ریٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں