ناقص منصوبہ بندی ، خراب سیوریج ،عادل پارک کے مکین پریشان
ڈسپوزل ورکس کیلئے جدوجہد کرنیوالے مکینوں نے تھک کر کوششیں بند کر دیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ناقص منصوبہ بندی کے باعث خستہ حال سیوریج نظام نے گنجان آبادی عادل پارک کے مکینوں کا جینامحال کر دیا،ایک عرصہ سے ڈسپوزل ورکس کیلئے جدوجہد کرنے والے مکینوں نے تھک ہار کر کوششیں بند کر دیں، جبکہ مختلف فورمز پر احتجاج اور آواز بھی اٹھائی گئی مگر کسی بھی پلیٹ فارم سے اٹھنے والی ان کی آواز پر ارکان اسمبلی نے توجہ دی اور نہ ہی انتظامیہ اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ، کھلے پلاٹوں میں گٹروں کا جمع پانی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن سے علاقہ کے لوگ موذی امراض میں مبتلاہو رہے ہیں اورصورتحال مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بروقت توجہ دیکر سیوریج کا فوری بندوبست کیا جائے ۔