گرمی اور حبس کے ساتھ بجلی کی بندش،عوام پریشانی کا شکار

گرمی اور حبس کے ساتھ بجلی کی بندش،عوام پریشانی کا شکار

حکومت وعدوں کے مطابق لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام :شہری

سرگودھا(نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں گرمی اور حبس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گرمی کیساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے شہری چیخ اٹھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے وعدوں کے مطابق لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گرمی اور حبس کے باعث شہری شدید مشکلات میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں