ڈویژنل سطح پر ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری ناگزیر قرار

 ڈویژنل سطح پر ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری ناگزیر قرار

لیبارٹری نہ ہونے سے 550سے زائد نمونے کئی ماہ سے التوا کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ نے ملاوٹ مافیا اور جعلی ادویات کے خلاف بروقت کاروائی، اشیاء کے نتائج کا فوری حصول ممکن بنانے کیلئے ڈویژنل سطح پر ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام ناگزیر قرار دیدیا اور اس حوالے سے سفارشات کی تیاری شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق اس وقت محکمہ صحت کے شعبہ کوالٹی کنٹرول بورڈ اورفوڈ کے دیگر متعلقہ شعبوں کی طرف سے لاہوریا راولپنڈی ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کو بھجوائے گئے ساڑھے 5سو سے زائد اشیاء کے نمونہ جات کئی ماہ سے التواء کا شکار ہیں، اور نتائج کی سست روی سے وصولی سماج دشمن عناصر کے خلا ف کاروائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،انتظامیہ کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران نمونہ جات بھجوانے کی رفتار کئی گنا زائد ہونے کے پیش نظرحکومت کوڈویژنل سطح پر لیبارٹری قائم کرنے کیلئے سفارشات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں