شہر خموشاں آوارہ جانوروں اور نشیئوں کی آماجگاہ بن گیا
سٹریٹ لائٹس اور جنریٹر خراب،رات کے وقت تدفین میں مشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی عدم توجہی کے باعث شہر خموشاں آوارہ جانوروں اور نشہ کے عادی افراد کی آماجگاہ میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ، سٹریٹ لائٹس اور جنریٹر کی خرابی جہاں مسئلہ بنی ہوئی ہے وہاں دن بھر آوارہ جانور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی کرتے دکھائی دیتے ہیں، سٹریٹس لائٹس کی خرابی کی وجہ سے رات کے وقت تدفین کیلئے آنیوالوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ،جبکہ نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی نشیبی جگہوں پر کھڑا رہتاہے جس کی وجہ سے پختہ قبریں بھی خستہ حال ہو کر رہ گئی ہیں، دوسری طرف جگہ کی کمی نے بھی شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کو یقینی بنائے ۔