منشیات فروشی اور اسلحہ،21ملزم گرفتار کر لئے گئے

منشیات فروشی اور اسلحہ،21ملزم گرفتار کر لئے گئے

ہزاروں لٹر شراب،بھاری مقدار میں چرس ،اسلحہ ملا،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ میلہ پولیس نے سہیل سے چرس 273گرام، خاور شہزاد سے چرس240 گرام، اکرام سے پسٹل30بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عمران سے چرس250 لیٹر، تھانہ کینٹ پولیس نے صائم مسیح سے شراب35لیٹر، عاشر نذیر سے شراب35لیٹر، ساجد سے شراب235لیٹر، تھانہ صدر پولیس نے وقارحسین سے شراب20 لیٹر، اظہر سے شراب20لیٹر، تھانہ کڑانہ پولیس نے شہباز سے شراب15لیٹر، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے عمران سے شراب5لیٹر، رضوان سے پسٹل 30 بور،تھانہ پھلروان پولیس نے اشرف سے بندوق12بور، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے بختاور سے ریوالور32بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے ثاقب سے موزر،ارشد سے پسٹل30 بور، حسن سے پسٹل 30بور، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے رفاقت سے پسٹل30بوراور تھانہ ساہیوال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش فراز احمد سے چرس 2 کلو 150 گرام اور عمانوئیل مسیح سے شراب 3 ہزار لیٹر ، وحید سے بندوق12بور برآمدکرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں