مناسب دیکھ بھال نہ آگاہی مہم،پھلوں پر بیماریوں کا حملہ

مناسب دیکھ بھال نہ آگاہی مہم،پھلوں پر بیماریوں کا حملہ

باغات سٹرس کینکر،میلانور،ڈنڈی گلانے والی بیماریوں کی لپیٹ میں آ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مناسب دیکھ بھال اور متعلقہ اداروں کی طرف سے آگاہی مہم ٹھپ ہونے کے باعث موسم برسات میں فضا کی نمی میں اضافہ اور بارشوں کے دوران تیز ہوا کی وجہ سے ترشاوہ باغات میں سٹرس کینکرکے ساتھ ساتھ میلانوز ’ پھل کی ڈنڈی کو گلانے والی دیگر بیماریوں نے باغات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث کاشتکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،جبکہ پھل کی بیرونی خاصیت کو خراب کرنے والی ان بیماریوں کے علاوہ کئی مقامات پر ترشاوہ باغات میں سٹر س سلہ یعنی تیلا او رسٹرس سکیلزکا حملہ بھی مشاہدہ میں آرہا ہے ،کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی خطیر نقصان برداشت کر چکے ہیں، جس کے باعث ترشاوہ پھلوں کے باغات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹرس سلا ’ سٹرس سکیلز ’ لیف مائز وغیرہ کے کیڑے مکوڑوں کے تدارک کیلئے بائی فلنتھرین ایک ملی لیٹر فی لٹر پانی یا میلاتھیان 1.5 ملی لیٹر فی لٹر پانی کی شرح سے سپرے کیا جائے ،تو صورتحال کنٹرول کی جا سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں