مو ٹروے سروس ایر یا ز میں گرانفروشی پر کاروبار بند کرنیکا حکم

مو ٹروے سروس ایر یا ز میں گرانفروشی پر کاروبار بند کرنیکا حکم

اسسٹنٹ کمشنرز کو اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں کا از سرنو جا ئرہ لینے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار )ڈپٹی سیکرٹری پرائسز انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مو ٹروے سروس ایر یا ز میں کھا نے پینے کی مقر ر کی گئی قیمتوں پر عمل درآمد نہ کر نے والے دکا نداروں کے کاروبار بند کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیاکہ وہ موٹروے سروس ایر یا پر قا ئم ہو ٹلز، ریسٹورنٹس، ٹک شاپس اورکیفے ٹیر یا پر اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں کا از سرنو جا ئرہ لیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ،جاری مراسلہ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ موٹروے سروس ایر یا پر صرف مقر ر کی گئی قیمتوں کی اشیا ء فروخت کرنے کی اجا زت ہو گی اور ریٹ لسٹ میں شامل نہ ہو نے والی اشیا ء فروخت کرنے پر بھی اس دکا ندار کے خلا ف قانو ن کے مطا بق کا روائی عمل میں لائی جائے ، اسسٹنٹ کمشنر ز کو سروس ایر یا کی دکا نو ں کی مانیٹرنگ کے لئے لا ئحہ عمل تیا ر کر نے اور فوڈ اتھا رٹی کو ہو ٹلز ، ریسٹور نٹس کے کچن کا ہفتہ وار معا ئنہ کر نے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں