گرمی اور حبس کا راج ،شہری بے حال
شہر اور گردونواح میں سوموار کے روز بھی گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے ، شہر بھر میں گرمی حبس اور دھوپ کی وجہ سے شہری بے حال رہے
سرگودھا(نامہ نگار ) تاہم دن کے اوقات میں کبھی سورج اور کبھی بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی اس کے باوجود حبس کی وجہ سے شہریوں کا برا حال تھا، شہریوں کا کہنا تھا کہ باران رحمت ہونے سے وقتی طور پر موسم خوشگوار ہوتا ہے جس کے بعد حبس مزید زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔