کوئی کرپٹ نہیں بچے گا ، لوٹی دولت واپس لائی جائیگی،محمود بخش گیلانی
چیئرمین پی ایچ اے محمود بخش گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے چوروں کو جیلوں میں ڈالنے کا جو اعلان کیا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے کوئی کرپٹ انشاء اﷲ بچے گا نہیں لوٹی گئی دولت ہر صورت واپس لائی جائیگی تحریک انصاف نے تین سال کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے عوام کو عارضی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اب ملکی معیشت مستحکم ہونے کی جانب گامزن ہے جس سے عوام کو بہتر نتائج ملیں گے مہنگائی میں کمی ہوگی اور عوام ریلیف محسوس کرینگے ۔