کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن:29نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیاگیا

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن:29نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیاگیا

جلسہ عا م یا جلوس نکالنے پر پابندی،کارنر میٹنگ کیلئے پیشگی اطلاع لازمی , اسلحہ کی نمائش ہو گی نہ کوئی سڑک بند،2لاکھ سے زائد اخراجات پر پابندی

سرگودھا(نامہ نگار ) ریجنل الیکشن کمشنر / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے 29نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،جس کے مطابق امیدواروں کو جلسہ عا م یا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم کارنر میٹنگ بھی مقامی انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کے بعد ہی منعقد کی جا سکے گی،اس ضمن میں کسی بھی سڑک یا چوراہے کو بند کرنے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی،امیدوار انتخابی مہم پر دو لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کریگا،اسی طرح دیگر امور کے حوالے سے مشروط اجازت اور پابندی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور نگرانی کیلئے آر پی او آفس، ڈی پی او آفس، کمشنر و ڈپٹی کمشنر آفس میں الگ الگ کنٹرول روم بھی قائم کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں