پسماندہ علاقوں کے مراکز صحت,ڈسپنسریوں میں ادویات کی قلت ,ڈالٹرز کی عدم دستیابی ,عوام مشکلات کا شکار

پسماندہ علاقوں کے مراکز صحت,ڈسپنسریوں میں ادویات کی قلت ,ڈالٹرز کی عدم دستیابی ,عوام مشکلات کا شکار

بونگہ جھمٹ،سنیکہ،چکڑالہ، بونگا بلوچاں، بکھر بار دیگر علاقوں کیلئے لاکھوں کے فنڈز ہر ماہ جاری ،ہیلتھ اتھارٹی کا چیک اینڈ بیلنس نہیں،فوری نوٹس لیا جائے ،مانیٹرنگ ادارے کی رپورٹ

سرگودھا(نامہ نگار ) مانیٹرنگ ادارے نے نشاندہی کی ہے کہ ہیلتھ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث پسماندہ علاقوں بونگہ جھمٹ،سنیکہ،چکڑالہ، بونگا بلوچاں، بکھر بار، جلپانہ جبکہ عاقل شاہ، امین آباد، چاہ کوڑا،شہزاد پور،عاقل شاہ خورد،حکم پورہ، منگڑیل، بونگہ سگھرال،بکھری،بھبھڑانی، ہموکہ اور شہزاد پور میں قائم بنیادی مراکز صحت اوررورل ڈسپنسریوں میں ادویات کی قلت اور ڈاکٹرز وعملے کی عدم دستیابی کے باعث جہاں ان علاقوں میں سرکاری علاج معالجہ کی سہولت ناپید ہو کر رہ گئی ہے وہاں ان میں سے اکثر بی ایچ یوز اور ڈسپنسریاں آبادیوں سے کافی فاصلے پر قائم ہونے سے بھی لوگوں کو انتہائی مشکلات در پیش ہیں، جبکہ محکمہ صحت حکام اس حوالے سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ان ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو ماہانہ لاکھوں روپے فنڈز جاری ہونے کے باوجود عوام کو علاج معالجہ کی مطلوبہ سہولیات کی عدم فراہمی ایک لمحہ فکریہ بنی ہوئی ہے ،ہیلتھ اتھارٹی کا ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کو فوری نوٹس لے کر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں