سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب ،نقدانعامات دئیے گئے

 سینٹری ورکرز کے اعزاز میں  تقریب ،نقدانعامات دئیے گئے

صوبائی وزیرجنگلات سردار محمدسبطین خان کے احکامات کے مطابق ٹاون کمیٹی کندیاں انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی پرایڈمنسٹیٹر کی زیر نگرانی کام کرنے میٹوں سینٹری ورکرز جنہوں نے عیدقرباں پرکندیاں شہر سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائی

کندیاں(نمائندہ دنیا )جس پر کندیاں کی شہریوں عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹرٹائون کمیٹی کندیاں منیراحمدجعفری کی زیرنگرانی میٹ وسینٹری ورکرزعید قربان پراچھاکام کرنے پران کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ایک چھوٹی سی تقریب ٹائون کمیٹی آفس میں منعقد ہوئی جس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میٹ اورسیٹری ورکرزکونقددو دوہزاررو پے دیئے گئے ،اس موقع پر ملک فاروق جوڑا،ملک ہمایوں بھٹہ،حاجی ملک رمضان ساجدوٹو،نویدعالم خان ،نجیب اللہ خان،امتیازخان سنبل،مظہر خان نیازی ،ڈاکٹر مظہر حسین،میاں احمدحسن،ارشدمحمودارشی ،عزیزاللہ خان،امجدہاشمی ،ٹائون کمیٹی سٹاف موجود تھے۔ اہلکارسینٹری ورکرزموجودتھے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں