عمران خان چوروں کیخلاف جنگ جیت چکے ،امجد خان

 عمران خان چوروں کیخلاف جنگ جیت چکے ،امجد خان

آزاد کشمیر کے الیکشن میں چوروں لٹیروں کو واضح شکست ہو ئی ہے

کندیاں،میانوالی(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع ایم این اے امجد علی خان نے کندیاں کے مختلف محلہ جات میں سوئی گیس و بجلی کی فراہمی کے سلسلہ میں چشمہ روڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کی سربراہی میں عوام کو ان کی دہلیز پربنیادی ضروریات زندگی و سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے ، آزاد کشمیر کے الیکشن میں چوروں لٹیروں کو واضح شکست ہو ئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان چوروں لٹیروں کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوچکے ہیں اور آج ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے منہ چھپائے پھر رہے ہیں اور عمران خان کی ہی مثبت پالیسیوں سے آج ملک پاکستان کا پوری دنیا میں تشخص بحال ہوا ہے ملک مشکل دور سے گزر چکا ہے اب ملک میں ایک بہترین اور مثالی وقت شروع ہوگا جس سے ہر فرد برسر روزگار ہونے کے ساتھ ساتھ خوشحال ہوگا ،تحریک انصاف کے سرگرم رکن اور کندی اتحاد کونسل کے جنرل سیکرٹری ملک نذر حسین کندی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کندیاں کے محلہ نظام آباد، عالم آباد،حاجی آباد اور حاجی عالم خان والا میں بجلی و سوئی گیس کی فراہمی پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان کاشکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے یہ محلہ جات سوئی گیس اور بجلی جیسی بنیادی ضروری سہولت سے محروم چلے آرہے تھے ۔ دریں اثنا ڈی سی آفس میانوالی میں کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے امجد علی خان نے کہا کہ ضلع میانوالی کیلئے موجودہ ما لی سال میں پی ایم ڈویلپمنٹ پیکجIIاور حکو مت پنجاب کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے مختلف سیکٹر ز میں ترقیاتی سکیموں کا آغازہو نے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع میانوالی کی تقدیر بدلے گی اور خوشحا لی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں گزشتہ ستر سال میں ترقیاتی کا م نہیں ہوئے جتنے پا کستان تحریک انصاف کی حکومت کے اس مختصر عرصہ میں ہو ئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں