ایم پی اے امین اللہ خان کی عمر شیر چٹھہ کیساتھ ملاقات
بارشوں سے پی پی 86کے مکینوں کی مشکلات،ترقیاتی امورپر تبادلہ خیال
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان کی ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ سے ملاقات ۔ضلعی صدر پا کستان تحریک انصاف شاہد حمید خان ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر ان کے ہمرا ہ تھے ۔ممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان نے حالیہ بارشوں کے حوالہ سے حلقہ پی پی86کے مکینوں کی مشکلات ، ترقیاتی امور اور پنجاب سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میانوالی میں شروع ہو نیوالے نئے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔ممبر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ حلقہ پی پی86میں دو نئے سکولوں کی تعمیر کیلئے مقامی لوگوں کے تعاون سے اراضی حاصل کر کے حکو مت پنجاب کے نا م منتقل کروا دی گئی ہے اس سلسلہ میں سی ای او ایجو کیشن کو دیگر پراسس جلد مکمل کر نے کے احکا مات جاری کریں تا کہ ان ترقیاتی سکیموں پر بھی جلد کا م شروع ہو سکے ۔انہوں نے داؤدخیل سیوریج سکیم بھی جلد ازجلد مکمل کر کے متعلقہ محکمہ کے افسران کو احکا مات جاری کر نے کیلئے کہا ۔امین اﷲ خان نے کہا کہ سیوریج سکیم مکمل نہ ہو نے کی وجہ سے شدید بارشوں کی وجہ سے داؤدخیل شہر کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے انہیں یقین دلایا کہ حلقہ پی پی86میں مختلف سیکٹر ز میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو ہرصورت یقینی بنا یا جا ئے گا ۔اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔