قرآن مجید میں ماں باپ کے اچھا سلوک کرنے کی تلقین کی گئی ہے ،حاجی اظہر عطاری

 قرآن مجید میں ماں باپ کے  اچھا سلوک کرنے کی تلقین  کی گئی ہے ،حاجی اظہر عطاری

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن،عالمی مبلغ حاجی اظہر عطاری نے نواحی موضع لکسیاں میں چوہدری امیتاز احمد ساجد ایس ایچ او تھانہ ترکھان والا کی والدہ کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید میں ماں باپ کے اچھا سلوک کرنے کی تلقین کی گئی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ماں باپ سے برا سلوک کرنے والے دنیا اور آخرت میں ذلیل و خوار ہوتے ہیں ، ہمیں چاہیے کہ ہم اس دنیا کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ آخرت کی بھی تیاری کریں کیونکہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پید ا کیا ہے ۔ دعوت اسلامی کا سنتوں بھرا ماحول ہمیں اچھے کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں