ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کالج میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

 ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کالج میں پودا  لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

مون سون شجر کاری مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن فاروق کالونی میں سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 90ڈاکٹر نادیہ عزیز نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اس موقع پر پرنسپل مسز منتہیٰ جاوید، وائس پرنسپل مسز منصورہ صفدر سمیت کالج کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھی موجود تھا اس موقع پر ڈاکٹر نادیہ عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے دورانیہ میں ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر وطن عزیز کو سر سبز و شاداب بنا سکتے ہیں جس سے آنے والی نسلوں کو صاف ہوا میں سانس لینا میسر آ سکے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں