ینگ ڈاکٹر ز کا ڈاکٹر کی گرفتاری کیخلافاحتجاجی مظاہرہ،ریلی

 ینگ ڈاکٹر ز کا ڈاکٹر کی گرفتاری کیخلافاحتجاجی مظاہرہ،ریلی

ایف آئی آر فوری طور پر خارج کر کے ڈاکٹر حامد کو رہا کیا جائے ،ڈاکٹر اسامہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی طرف سے لاہور میں بانی وائی ڈی اے ڈاکٹر حامد بٹ پر ایف آئی آر اور گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈاکٹر حامد مختار بٹ صدر وائی سی اے پاکستان کے خلاف درج ایف آئی آر اور ان کی گرفتاری کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی، احتجاجی ریلی میں ڈاکٹر ریحان اسلم گل، ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر فہیم، ڈاکٹر فضل، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر عارب، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر خلیل اور صوبائی چیئر مین پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن عابد حسین سمیت ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اسامہ بن سعید نے کہا کہ بلا جواز ایف آئی آر درج کر کے ان کو گرفتار کیا گیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سرگودھا کے ڈاکٹرز ڈاکٹر حامد مختار کے خلاف درج کی گئی ایف آر کو فوری طور پر خارج کر کے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں