سیوریج لائن مکمل نہ ہوئی بارش نے پول کھول دئیے
گٹروں میں بڑے بڑے سوراخ ،سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی
دائودخیل(نامہ نگار )رورل ٹاون کمیٹی پکی شاہ مردان میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں نے جہاں ہر طرف تباہی مچا دی و ہیں پکی شاہ مردان مین روڈ پر برساتی نالوں کے پانی نے غیر معیاری سیوریج لا ئن کے پول بھی کھول دیے ، گٹروں میں بڑے بڑے سوراخ ناقص میٹریل کی دہا ئی دے رہے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت میں حلقہ پی پی 86میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروڑوں روپے سے جاری ہیں لیکن ترقیاتی کاموں میں معیار کی دھجیاں اڑا ئی جا رہی ہیں متعلقہ افسران بھی ستو پی کر سو رہے ہیں اور حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہو رہے ہیں پکی شاہ مردان کی سیوریج لا ئن جو ابھی مکمل نہیں ہو ئی اور ساون کی پہلی بارش نے ناقص میٹریل کے پول کھول کر رکھ دیے جس سے سفر کرنے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سڑک مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ ہو چکی ہے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں انہوں نے ایم پی اے امین اللہ خان اور ڈی سی میانوالی عمر شیر چھٹہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔