خوشاب مظفر گڑھ بین الصوبائی روڈ ٹوٹ پھوڑ کا شکار

خوشاب مظفر گڑھ بین الصوبائی روڈ ٹوٹ پھوڑ کا شکار

کئی کئی فٹ پانی جمع،ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ،عوام پریشان

رنگپور بگھور(نمائندہ دنیا )خوشاب مظفر گڑھ بین الصوبائی روڈ ٹوٹ پھوڑ کا شکار ہو کر گڑھوں میں تبدیل ہو گیا ہے بارش کو کئی روز گزرنے کے باوجود اہم ترین روڈ پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے مین روڈ پر واقع دیہات جوڑاکلاں،ستھ شہانی،بلو،اوبھل کاکا چوک سمیت درجنوں دیہاتوں میں ٹریفک نہ پہنچنے کی وجہ سے اشیائے خوردو نوش کی قلت سمیت عوام کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام کا منتخب عوامی نمائندگان کے خلاف شدید احتجاج خوشاب مظفر گڑھ روڈ بین الصوبائی راستہ ہے جہاں سے خوشاب،جھنگ اٹھارہ ہزاری ،ملتان،کراچی سمیت پورے ملک کی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ ہیوی ٹریفک گزرتی ہے لیکن یہ روڈ بالکل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر گڑھوں میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں پر ہیوی ٹریفک تو درکنار موٹر سائیکل کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے اور اس روڈ پر ٹریفک کا نظام بالکل معطل ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش کی سپلائی بھی ناممکن ہو چکی ہے اور عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے عوامی و سماجی حلقوں کے رہنماؤ ملک احمد نواز بسانہ،شیخ اکبر علی سابق ناظم جوڑاکلاں،سردار فاروق خان لغاری،میراں بخش دلیال و دیگر نے اعلیٰ حکام سے اس اہم شاہراہ کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس روڈ پر ٹریفک بحال ہو سکے اور عوام کی تکلیف دور ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں