سیوریج کا پانی ، مچھروں کی بھرمار،گل والا مسائلستان بن گیا

سیوریج کا پانی ، مچھروں کی بھرمار،گل والا مسائلستان بن گیا

وبائی امراض کاخدشہ پیداہوگیاہے ،کمشنر مسائل حل کروائیں،اہل علاقہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیاسی نمائندوں اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گل والا کا علاقہ مسائلستان میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ، اور ایک عرصہ سے لوگ شکایات اٹھائے پھر رہے ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ، مکینوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کی ابترترین صورتحال اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گئی، سیوریج کاپانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے آمدورفت بھی معطل ہوگئی ، اہل علاقہ کے مطابق عام انتخابات 2018میں اس علاقے سے حکومتی جماعت ہاری تھی جس کی بناء پر اب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، مکھی مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض کاخدشہ پیداہوگیاہے کمشنرسرگودہاڈپٹی کمشنرسرگودہااوردیگرحکام علاقہ کادورہ کریں اوراہل علاقہ کواس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں