دریائے جہلم میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ ،ڈی سی ریونیو کا حفاظتی بند کا معائنہ

دریائے جہلم میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ  ،ڈی سی ریونیو کا حفاظتی بند کا معائنہ

دریائے جہلم میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی نے گزشتہ روز بھیرہ پروٹیکشن بند کا معائنہ کیا

بھیرہ(نامہ نگار ) ان کے ہمراہ گرداور چوہدری محمد بشیر بھی تھے شاہ رخ خان نیازی نے بند کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں تیزی متوقع ہے مگر فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں