ڈپٹی کمشنرموسیٰ رضا کا محرم کے جلوس کے روٹس کا معائنہ

ڈپٹی کمشنرموسیٰ رضا کا محرم کے جلوس کے روٹس کا معائنہ

مجالس کے مقامات پر انتظامی امور،سکیورٹی انتظامات کابطور خاص جائزہ

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ڈی پی او رانا طاہر رحمن خان کے ہمراہ بھکر شہرکے محرم روٹس کا تفصیلی جائزہ لیاجس کے دوران انہوں نے محرم روٹس اورمجالس کے مقامات پر انتظامی امور اور سکیورٹی انتظامات کابطور خاص معائنہ کیا۔اس موقع پراے ڈی سی جی عباس رضا ناصر، اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو،ضلعی انتظامیہ وپولیس کے دیگر افسران ،میونسپل کمیٹی، ایکسئین فیسکوڈویژن،ممبران ضلعی امن کمیٹی راناآفتاب احمد،سید سکند ررضا نقوی ،سید ممتاز حسین شاہ ،سید قلب عباس شاہ ،چئیر مین سی پی ایل سی شیخ محمدایوب، انجمن تاجران کے نمایندگان اورلائسنس داران جلو س و مجالس بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنرسیدموسیٰ رضا اورڈی پی او رانا طاہر رحمن خان نے محرم روٹس اورمجالس کے مقامات پرمنتظمین سے بھی انتطامی اموراور سیکیورٹی کے حوالہ سے گفتگو کی اورکہاکہ ضلعی انتظامیہ وپولیس سکیورٹی اوردیگر انتظامی امور میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے محرم روٹس پرصفائی ستھرائی ،سٹریٹ لائٹس کی بحالی ،جلوس روٹس پر سڑکوں کی مرمت سمیت میونسپل سروسز کی فراہمی کے ضمن میں عمدہ انتظامات کیلئے متعلقہ افسران کوموقع پر احکا مات جاری کیے۔ اورتاکید کی کہ متعلقہ دائرہ کار کے انتظامات براہ راست نگرانی کے تحت جلد از جلد مکمل کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں