آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب ،کیک کاٹا گیا
سابق صدر کی صحت یابی اور لمبی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر جیالوں کی طرف سے کیک کاٹا گیا، کیک کاٹنے کی تقریب میں کامران وڑائچ سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب پی ایس ایف، قاضی اسد ڈویژنل پریزیڈنٹ، عدنان وڑائچ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ، ملک کمیل سٹی جنرل سیکرٹری، پپو نیازی سینئر وائس پریزیڈنٹ، ضیاء خان کینٹ پریزیڈنٹ، سجاد جنجوعہ انفارمیشن سیکرٹری نے شرکت کی، اس موقع پر ر آصف علی زرداری کی صحت یابی اور لمبی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر پی پی پی کارکنوں کا کہنا تھا کہ دھاندلی سرکار نے آزاد جموں کشمیر کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کر کے اپنے اصلیت کو بے نقاب کر دیا، آزاد کشمیر انتخابات ہر حوالہ سے متنازعہ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے کیونکہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگا کر جس طرح ان کو سپورٹ کیا وہ ہر حوالہ سے شرمناک ہے ۔