عشق رسول ؐ زندگی کا حاصل ،تعلیمی اداروں میں قرآنی تعلیم کا اہتمام کریں،صاحبزادہ سلطان فیاض

عشق رسول ؐ زندگی کا حاصل ،تعلیمی  اداروں میں قرآنی تعلیم کا اہتمام  کریں،صاحبزادہ سلطان فیاض

اولیاء اکرام اور بزرگان دین نے اخلاقی اور روحانی تربیت کے ذریعے ہی لاکھوں لوگوں کو کلمہ پڑھا یا اور آج بھی ان آستانوں کا فیض جاری و ساری ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری زیب سجادہ حضرت سلطان باہونے نواحی موضع چک میانہ میں مخدوم پرویز حسن کی والد ہ کے قل شریف کے ختم کے موقع پر عشق رسول ؐکو زندگی کا حاصل قرار دیا اور قرآن پر مبنی نصاب تعلیم پر زور دیا۔اور ہمیں ایسے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے جہاں جدید تعلیمی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیم اور اسلامائزیشن کا پورا انتظام کیا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسل ڈاکٹر انجینئر بننے کے ساتھ ساتھ عاشق رسول ؐ بھی بنے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں