خالقداد گاڑا اور کمبوہ برادری میں صلح ہو گئی ،کیس واپس

خالقداد گاڑا اور کمبوہ برادری میں صلح ہو گئی ،کیس واپس

چیف آفیسر کارپوریشن اﷲ کی رضا کیلئے تنا زع ختم ،معاف کر دیا،تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجر وں سے تنازع ہوا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیف آفیسر کارپوریشن خالقداد گاڑا اور شربت چوک کے تاجران کمبوہ برادری کے درمیان جھگڑے کی صلح کی تقریب کا انعقاد شربت چوک میں کیا گیا، جس میں چیف آفیسر کارپوریشن خالقداد گاڑا نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تاجران سے ہونے والے تنازعہ کو اﷲ کی رضا کیلئے ختم کرتے ہوئے ملزمان تاجر کمبوہ فیملی کے خلاف درج کروائے گئے کیس میں باضابطہ معاف کر کے باقاعدہ صلح کر لی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں اور جو ملزمان عبوری ضمانت پر تھے انہوں نے عدالت سے اپنا کیس واپس لے کر صلح کر لی ہے ، جس پر تاجران اور چیف آفیسر کے درمیان ایک ماہ سے چلنے والی کھینچا تانی اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں