انسداد ڈینگی میں غفلت پر افسر، اہلکار ضلع بدر، چارج شیٹ تیار کرنے کا بھی حکم

انسداد ڈینگی میں غفلت پر افسر، اہلکار ضلع بدر، چارج شیٹ تیار کرنے کا بھی حکم

غیر فعال افسروں کا احتساب کیا جائے ،ڈینگی بخار جان لیوا ء ، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنیوالے کیخلاف مقدمات درج کروائیں،بھاری جرمانے کئے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے انسداد ڈینگی اقدامات میں سستی کاہلی اور غفلت کے مرتکب افسر وں او راہلکاروں کو ضلع بدر او ران کے خلاف خصوصی چارج شیٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، انہوں نے غیر فعال افسروں کا احتساب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ، وہ ضلع کونسل ہال میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اس موقع پر سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ ’ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسلم اسد ’ فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن ’ تعلیم ’ صحت ’ بہبود آبادی ’ سوشل ویلفیئر ’ امداد باہمی ’ پولیس ودیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان ونمائندے بھی شریک تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ موسم برسات ڈینگی لاروا کیلئے ساز گار ہے ۔ ڈینگی بخار جان لیوا ء ہے ۔حکومت شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے ڈینگی کے کنٹرول پر بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے ۔ڈینگی لاروا کی تلاش اس موذی مرض کے خاتمہ کی اساس ہے ۔متعلقہ ادارے اور اینٹامالوجسٹ لاروا کی تلاش میں تمام وسائل استعمال کر یں اور ایسی سائٹس کو سیل کر دیاجائے ۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز اختیار نہ کرنے والے احاطوں کے مالکان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں اور انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں ۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ 2021 کے دوران 428 مشتبہ افراد کالیبارٹری ٹیسٹ کروایا گیا جن میں سے ایک بھی کنفرم مریض سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران ضلع کے 178 مقامات سے ڈینگی لاروا تلاش کر کے تلف کیا گیا ۔اجلاس میں بتایاگیاکہ مجموعی طورپر 2454 سرویلنس افسران میں سے 234 غیر فعال رہے ہیں جنہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں