وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا کر ینگے ، تنظیر الحسن اعوان
جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بدعنوانی، موروثیت،فرقہ واریت اور لسانیت سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے انشا اﷲ وطن عزیز کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا کرے گی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ملی یکجہتی اتحاد اور وطن عزیسز کی ترقی وخوشحالی کی راہیں ہموار کرنے کیلئے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دیناہوگا ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا ،ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے حکمرانوں کی معاشی، سیاسی، سماجی، داخلہ و خارجہ پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں ، انہوں نے کہاکہ فلسطین ،کشمیر ،افغانستان ،شام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر طاغوتی طاقتیں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں ان کی نجات اور آزادی صرف اور صرف مسلم امہ کے اتحاد میں مضمر ہے ۔