ریلوے ٹریک کے قریب ویرانے سے مسخ شدہ لاش برآمد
محمد عمر 20روز سے لاپتہ تھا،سندھ کے رہائشیوں نے لاش شناخت کر لی
واں بھچراں (نمائندہ دنیا )میاں دین والا سے ریلوے ٹریک کے قریب ویرانے سے ایک مسخ شدہ لاش ملی ہے ۔ لاش کی شناخت عمر نام کے نوجوان سے ہوگئی۔ گزشتہ روز علاقہ میاں دین والا کے ریلوئے ٹریک کے قریب سے شہریوں نے ایک مسخ شدہ لاش دیکھ کر واں بھچراں پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی،لاش کی شناخت نہ ہوپارہی تھی۔ چہرہ اور کھوپڑی وغیرہ بھی مسخ شدہ تھی کپڑوں کی جیب سے شناختی کارڈ ملا۔جس کے مطابق نام محمد عمر علاقہ صوبہ سندھ درج تھا بعد ازاں علاقہ میاں دین والا میں مزدوری کے لیے رہائش پزیر صوبہ سندھ کے رہائشی افراد نے لاش کی شناخت محمد عمر کے نام سے کرلی۔معلوم ہوا ہے کہ محمد عمر گزستہ 20 روز سے لاپتہ اور غائب تھا۔ جس کی لاش ویرانے سے ملی ہے ۔واں بھچراں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے کیے بھجوادی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔