چرس،ہیروئن،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا

چرس،ہیروئن،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا

مختلف شہروں کی پولیس نے 11ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عدنان سے چرس1کلو260گرام،تھانہ میلہ پولیس نے الطاف سے ہیروئن300گرام، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے محمد اقبال سے چرس300گرام، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے سناور علی سے آلات چالوبھٹی ،شراب35لٹر، تھانہ صدر پولیس نے بابر سے شراب13لٹر، امتیاز علی سے پسٹل9ایم ایم، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے قلب عباس سے پسٹل30بور، احمد حسن سے پسٹل30بور، تھانہ کینٹ پولیس نے راشد جاوید سے پسٹل9ایم ایم، تھانہ میانی پولیس نے عنصر اقبال سے پسٹل30بور اور تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ساجد سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں