مضر صحت کھانے ، فوڈ اتھارٹی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام
عوام کو صاف ستھری اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور شہری مضر صحت اشیاء کھانے پر مجبور ہیں پیزا شاپس ریسٹورنٹس ہوٹل اور دیگر مقامات پر صفائی کے فقدان کے علاوہ عوام کو انتہائی ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں
بھیرہ(نامہ نگار )عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو غیر معیاری اشیاء خوردونوش میں ملوث پیزا شاپس وغیرہ کے مالکان کے خلاف کاروائی کر کے انہیں عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کا پابند بنائیں۔