اراضی ریکارڈ سنٹر حافظ والا،ہرنولی اور علووالی غیر فعال

 اراضی ریکارڈ سنٹر حافظ والا،ہرنولی اور علووالی غیر فعال

دفتروں کو تالے سائلین خوار ،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا ) تحصیل انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کیوجہ سے اراضی ریکارڈ سنٹر حافظ والا،ہرنولی اور علووالی تاحال غیر فعال دفتروں کو تالے سائلین خوار جبکہ وزیراعلٰی پنجاب کا عوام کو انکی دہلیز پر خدمات کی فراہمی کا پروگرام ناکام ہوگیا، تفصیلات کے مطابق 6 ماہ قبل وزیراعلٰی پنجاب کے احکامات پر عوام کو انکی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کیلئے ہر قانونگوئی میں سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام عمل میں لایاگیا تھا تاکہ عوام کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کی جاسکیں لیکن حافظ والا،علووالی اور ہرنولی سرکل کے اراضی ریکارڈ سنٹر نااہل عملہ کیوجہ سے غیر فعال ہیں اور عوام دفتر کو لگے تالوں کو دیکھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں شہریوں نے کہا کہ اس وقت صرف اراضی ریکارڈ سنٹر کندیاں فعال ہے انہوں نے وزیراعلٰی پنجاب سے اس امر کا نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں