آئرن سٹور پر ڈکیتی ،لاکھوں لوٹ لئے ،تاجروں کا احتجاج
ڈاکو بغیر نمبر موٹر سائیکل پر آئے ،پولیس دو گھنٹے بعد پہنچی ،نذیر اللہ,تاجروں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں
بھلوال (نمائندہ دنیا ) بھلوال میں موہگیاں کے قریب آئرن سٹور پر ڈاکوؤں نے تاجر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائلز چھین کر فرار ہوگئے ، تاجروں نے ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ بلاک کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ،تفصیلات کے مطابق بھلوال میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا موہگیاں پر آئرن سٹو اور کوٹ مومن روڈ پر ہارڈوئیر کی دن پر دیہاڑے ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائلز لے اڑے ۔ آئرن سٹور کے مالک نذیر ﷲ کا کہنا ہے کہ وہ دکان پر بیٹھے تھے کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے انہوں نے 15پر کال کی لیکن دو گھنٹے تک پولیس جائے واردات پر نہیں پہنچی۔واردات کی اطلاع ملتے ہی بھلوالکے تاجروں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ کوٹ مومن روڈ پر ڈاکوؤں نے ہارڈویئرسنٹر سے تاجر کو گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی موبائل سے چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا کے جائے وقوع پر آنے تک سڑک کھولنے کے انکار کردیا ہے ۔