عثمان بزدار سے حسن پراچہ کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات
ضلع کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال
بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزشتہ روز شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے ضلع کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حلقہ کے لئے اربوں روپیہ کا ترقیاتی پیکج منظور کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کی درخواست اور کوششوں سے حلقہ میں جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ان میں سالم سرگودھا، بھیرہ ملکوال، میانی پکھوال روڈز کی تعمیر و توسیع اور سکولوں کی پ گریڈیشن شامل ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے سے علاقہ کے عوام میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔