نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی ایکسٹینشن کےمعاملے میں ابہام نہیں، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- معاملےپرپارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کاتھا، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- یہ درست فیصلہ تھا، قوموں کی زندگی میں ایسےفیصلے ہوتےہیں،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ایسےمعاملات میں قومی مفاد کوذاتی مفاد پرمقدم رکھناچاہیے، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ہماری مفاہمت یہ ہےشفاف الیکشن ہوں اورسب کویکساں موقع ملے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- آئندہ الیکشن میں سب کوایک جیساپلیٹ فارم ملنا چاہیے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- گزشتہ الیکشن شفاف نہیں تھا، آئندہ الیکشن شفاف ہونےچاہئیں،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
Coronavirus Updates

امجد علی خان کی ایس ای ،ایکسین اور ایس ڈی اوز کیساتھ میٹنگ،بجلی مسائل پر تبادلہ خیال

امجد علی خان کی ایس ای ،ایکسین  اور ایس ڈی اوز کیساتھ  میٹنگ،بجلی مسائل پر تبادلہ خیال

دنیا اخبار

رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان کی ایس ای واپڈا ،ایکسین واپڈا اور ایس ڈی اوز کے ساتھ میانوالی میں بجلی کے حوالے سے اہم میٹنگ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اس موقع پر بجلی کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔بجلی کی جاری سکیموں اور نئی بجلی کی سکیموں اوور لوڈ ٹرانسفارمر،ٹرانسفارمر کی اپ گریڈیشن اور تبدیلی نیوکنکشن میٹرز اور بجلی کی فراہمی ایل ٹی پرپوزل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی کے لیے سسٹم کو بہتر سے بہتر کیا جائے اور صارفین کی کمپلینٹ آنے پر ریسپانس کو بہتر کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے لیے جاری سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور جہاں پر پول پہنچ گئے ہیں وہاں ان کو جلد از جلد لگایا جائے اور سیفٹی رول کے مطابق کام کو سرانجام دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں