گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ گرلز کالج کے اطراف صفائی کا حکم

 گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ گرلز کالج کے اطراف صفائی کا حکم

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لائیں،عمر شیر چٹھہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ گرلز کالج کے اطراف صفائی کے نظام کوموثر اور فعال بنا ئیں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی سی آفس میٹنگ روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی اعجا ز احمد جو ئیہ ، سی او میونسپل کمیٹی آفتاب احمد خان ، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز ، پروفیسر میاں ساجد علی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حسن رضا ، سب انسپکٹر ٹریفک رانا مبارک علی ، صدرا نجمن تاجران عطاء اﷲ خان شہبا زخیل اور پر نسپل نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کالج کی طالبات کی چھٹی کے اوقات کار میں رش کو ختم کر نے کیلئے ٹریفک پو لیس کالج کے مقررہ اوقات میں اپنی ڈیو ٹی کو یقینی بنا ئے اور صبح ساڑھے سات بجے سے لیکر ساڑھے آٹھ بجے تک اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کا عملہ مکمل ڈیو ٹی کر ے کسی قسم کی کو تاہی و غفلت نہیں ہو نی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے صدر انجمن تاجران سے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی صبح کالج اوقات سے قبل ختم کی جائے یا صبح ساڑھے آٹھ بجے کے بعد سبزی و فروٹ منڈی میں بو لی شروع کروائی جا ئے تا کہ کالج روڈ پر رش ختم ہو سکے اور گندی سبزی و فروٹ کو سٹرک پر پھینکنے سے پر ہیز کریں انہوں نے ٹریفک پو لیس کو ہدایت کی کہ بھاری گاڑیوں ، ریڑھیوں کو جی پی او چوک ( بتی چوک ) سے جا مع ہا ئی سکول روڈ کی طرف سے شہر میں داخلہ کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں