ڈی ایس پی خالد محمود خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
پولیس سے عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا اعزاز کی بات ہے ،آرپی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈی ایس پی خالد محمود خان کو محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر ان کے اعزاز میں آر پی ا وآفس سرگودھا ریجن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی خالد محمود خان ایک سمجھدار،محنتی اورقابل پولیس افسر ہیں۔ محکمہ پولیس سے عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے ۔ڈی ایس پی خالد محمود خان نے کہا کہ میں نے اپنی سروس کے دوران ہمیشہ انصاف مہیا کرنے کی کوشش کی ہے اورکبھی اپنے ضمیر کو نہیں بیچا ۔آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے ڈی ایس پی خالد محمود خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ تقریب کے آخر میں فئیر ویل پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے شرکت کی۔