میانوالی مظفر گڑھ روڈ کے اطراف میں موجود خود رو جھاڑیوں کی صفائی شروع

 میانوالی مظفر گڑھ روڈ کے اطراف میں  موجود خود رو جھاڑیوں کی صفائی شروع

شہریوں کی نشاندہی اور دیرینے مطالبے پر نیشنل ہائی وے انتظامیہ حرکت میں آگئی

کندیاں(نمائندہ دنیا ) میانوالی مظفر گڑھ روڈ کے اطراف میں موجود خود رو جھاڑیوں کی صفائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق میانوالی مظفرگڑھ روڈ کے اطراف میں جنگلی جھاڑیوں، کیکری اور دیگر خود رو جھاڑیاں بڑھتے بڑھتے سڑک کے کناروں تک آن پہنچی تھیں جن کی وجہ سے سڑک مذکور پر آئے روز حادثات میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوگیا تھا شہریوں کی طرف سے چند روز قبل اس مسئلہ کی نشاندہی اور اخبارات میں خبروں کی اشاعت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی حرکت میں آگئی اور سڑک کے دونوں اطراف سے جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی کا عمل شروع کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں