محکمہ ایکسائز 4سال بعد بھی نمبر پلیٹس کی فراہمی میں ناکام

 محکمہ ایکسائز 4سال بعد بھی  نمبر پلیٹس کی فراہمی میں ناکام

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کی طرف سے سرکاری نمبر پلیٹس کی مد میں فیس جمع کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس جاری نہ ہوسکیں

کندیاں(نمائندہ دنیا )تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میانوالی کی طرف چار سال قبل رجسٹریشن کروانے والے سائلین کو ان کے موٹرسائیکلوں کی سرکاری نمبر پلیٹس جاری نہیں ہو سکی ہیں محکمہ ایکسائز میانوالی سائلین سے رجسٹریشن فیس کے ساتھ ساتھ سرکاری نمبر پلیٹس جاری کرنے کی مد میں بھی فیس وصولی کر چکا ہے لیکن چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں نمبر پلیٹس جاری نہ ہوسکیں شہریوں نے حکام بالا سے فی الفور سرکاری نمبر پلیٹس جاری کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں