ن لیگ کا آزادکشمیرالیکشن کو دھاندلی قراردینامضحکہ خیزہے ،عدیل ارائیں

 ن لیگ کا آزادکشمیرالیکشن کو دھاندلی  قراردینامضحکہ خیزہے ،عدیل ارائیں

رہنماپی ٹی آئی چو دھری عدیل ارائیں نے کہا ہے کہ ریاست اورقومی اداروں کے خلاف ن لیگی بیانیے کی وجہ سے ن لیگ کے غبارے سے مکمل طورپرہوانکل گئی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عبرتناک شکست کے باعث ن لیگ کاآزادکشمیر الیکشن کودھاندلی قراردینامضحکہ خیزہے ۔ وزیراعظم عمران خان شفاف اورمنصفانہ الیکشن کے انعقاد میں مخلص ہیں اس لیے انہوں نے 49نکات پر مشتمل اصلاحات رکھ دی اگراپوزیشن سمجھتی ہے کہ انتخابی نظام کوبہتربنانے کی ضرورت ہے تواس سلسلہ میں حکومت سے مذاکرات کرے ۔ ن لیگ اپنی شکست کوتسلیم کرتے ہوئے دھاندلی کاواویلابند کرے پی ٹی آئی شفاف الیکشن کیلئے ٹیکنالوجی پریقین رکھتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں