ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن ٹاسک فورس کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن ٹاسک فورس کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں کورونا ویکسی نیشن ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )اجلاس میں اے ڈی سی جی نا دیہ شفیق ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اﷲ قاضی،پا ک آ رمی سے ( ایل ٹی )سیف اﷲ اورمحکمہ پو لیس سے انصر ٹوانہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن ٹاسک فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ۔ سی ای او ہیلتھ اتھا رٹی ڈا کٹر امان اﷲ قا ضی نے صدر اجلا س کو بتا یا کے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں 5409 لو گوں کو ویکسن لگا ئی گئی ہے اوراپنے ٹا رگٹ سے 86فیصد زیا دہ لو گوں کو ویکسین لگا ئی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹا سک فورس کی کا رکر دگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا اورہوٹلز،ریسٹورنٹ اور میرج ہالز میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے او ر مختلف مقا ما ت پر موبائل ویکسی نیشن سنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں