پابندی کے باوجود کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری

پابندی کے باوجود کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری

مختص پوائنٹ پر کوڑا پھینکنے کے بجائے کئی ایریاز کو فلتھ ڈپو بنا دیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار ) تحفظ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چاروں اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو خصوصی ہدایت نامے میں اس امر پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود کھلے عام کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعلقہ اہلکاروں نے مختص پوائنٹ پر کوڑا کرکٹ گرانے کے بجائے مختلف ایریاز کو فلتھ ڈپو بنا رکھا ہے ،اورکوڑا کرکٹ شہر سے باہر ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکنے کی بجائے شہر میں ہی پوائنٹس بنا رکھے ہیں،اس سلسلہ میں محکمہ تحفظ ماحولیات کے نوٹسز موصول ہونے کے باوجود ذمہ دار افسران مسلسل چشم پوشی اختیار کر کے سنگین غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،اس ضمن میں سختی سے عملدرآمد کروانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ذمہ دارافسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کیلئے کیس انوائرمنٹل ٹربیونل بھجوانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں