ایک بشر، دو شجر کو حقیقت کا روپ دینا ہوگا:محمود بخش گیلانی
معاشرہ کو ماحولیاتی آلودگی اور کثافتوں سے پاک رکھنے کیلئے ہمیں انفرادی و اجتماعی جدوجہد یقینی بنانی ہوگی، ایک بشر۔ دو شجر کو حقیقت کا روپ د ینا ہو گا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پھر ہی ہم اس جنگ میں سرخرو ہو سکتے ہیں، گھر گھر شجر کاری کے فروغ کیلئے پی ایچ اے کے پارکس سے بلامعاوضہ پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، چیئر مین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب بھر میں شجر کاری پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور محکمہ جنگلات کیساتھ پی ایچ ایز کو بھی بھرپور متحرک کیا گیا ہے تاکہ آئندہ نسلوں کا صحت مند مستقبل یقینی بنایا جا سکے ، صوبائی حکومت کی جانب سے 5 نئے نیشنل پارکس ڈیکلئیر کئے جا رہے ہیں جن میں سے ایک سرگودھا میں قائم ہوگا اور یہ سرگودھا ڈویژن کا سب سے بڑا پارک ہوگا جس کو قومی سطح کے مطابق ڈیزائین کیا جائے گا اور اس طرح سرگودھا میں بھی صحت مندانہ تفریح کے حقیقی مواقع پیدا ہوجائیں گے ۔