موسلا دھار بارش کے بعدنکاسی آب شروع،محکمے الرٹ

موسلا دھار بارش کے بعدنکاسی آب شروع،محکمے الرٹ

ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے اہم ندی نالوں اور نہروں کا معائنہ کیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں رات کو ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسر اہم ندی نالوں، انہار پر صورت حال کا جائزہ لینے پہنچے ۔اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کامران اشرف نے بلدیہ کے ہمراہ فوری طور پر شہر کا وزٹ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ضلع خوشاب میں تاحال کوئی ہنگامی صورتحال نہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر فوری طور پر نکاسی آب کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں