سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں کھانے پینے کی ناقص اشیا،بچے بیمار

 سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں کھانے پینے کی ناقص اشیا،بچے بیمار

ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کی جانب سے جاری ای پی آئی پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت کے خصوصی پروگرام کی مانیٹرنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے

سرگودھا(نامہ نگار )کہ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں کھانے پینے کی اشیاء غیر معیاری، ناقص اور ملاوٹ شدہ ہونے سے عوام بالخصوص بچے ان خوراکوں میں وٹامنز اور نمکیات کم ہونے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، زیادہ تر بچے وزن کے لحاظ سے کمزور ،قد میں چھوٹے اور سوکھڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں، عوام اور بچوں کو ان بیماریوں کے تدارک کے لئے محکمہ خوراک، محکمہ صحت، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ زراعت اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے حکومت نے خصوصی پروگرام شرو ع کر رکھے ہیں ۔مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ فنڈز کی عدم دستیابی بتائی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں