پٹواری کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج،عہدے پر برقرار

 پٹواری کیخلاف اینٹی کرپشن میں  مقدمہ درج،عہدے پر برقرار

اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود تحصیل پپلاں کا طاقتور پٹواری دو مواضعات میں براجمان ہے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) کمشنر سرگودھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، انجمن تحفظ حقوق شہریان کندیاں کے عہدیدار نجیب اللہ خان نے کہا ہے کہ پپلاں میں تعینات پٹواری اختر خان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ڈویژن نے ایف آئی آر درج کرلی تھی لیکن اس کے باوجود اعلٰی افسر اسے معطل نہ کرسکے ،انہوں نے وزیراعظم ، وزیر اعلٰی پنجاب اور کمشنر سرگودھا سے فوری طور پر پٹواری کیخلاف محکمانہ کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں