کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن 79امیدواروں کے کاغذات جمع

 کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن  79امیدواروں کے کاغذات جمع

کنٹونمنٹ بورڈ کے 12 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں 10 حلقوں میں سے 79 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے ہیں

سرگودھا(نامہ نگار ) جن کی لسٹ ریٹرننگ آفیسر عمر صدیق گوندل آج اپنے دفتر میں لگائیں گے ، 31 جولائی سے 3 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال اور اہل امیدواروں کے نام کی اشاعت ہو گی، 4 اگست سے 7 اگست کاغذات نامنظور یا مسترد کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی، جنہیں 10 اگست تک نمٹایا جائے گا، حتمی امیدواروں کی لسٹیں 11 اگست کو آویزاں جبکہ 13 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ، پولنگ 12 ستمبر کو ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں