10ملزموں سے چرس،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد
عامر،طارق ،مدثر،شہباز،قمر،عدنان،حامد،اعظم کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(نامہ نگار ) منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے طارق سے چرس1کلو 250گرام، عامر سے شراب25 لٹر، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے مدثر سے چرس200 گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے شہباز سے رائفل 444 بوراور تھانہ ساہیوال پولیس نے قمرسے پسٹل 30 بور، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے ملزمان عدنان سے رائفل 223 بور، اعظم سے رائفل222 بور، اظہر سے رائفل 444بور، حامد سے رپیٹر بندوق 12 بور اور ظفر سے بندوق12بور برآمدکرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔