فشریز رائٹس کی نیلامیوں کے لئے خصوصی کمیٹیاں قائم
حکومت پنجاب نے فشریز رائٹس کی نیلامیوں کے حوالے سے خصوصی کمیٹیاں قائم کرتے ہوئے ضلعی افسران کو خصوصی اختیارات بھی تفویض کر دیئے
سرگودھا(نامہ نگار ) ڈی جی فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن اور ٹی او آرز کے مطابق مالی سال 2021-22کے تحت فشریز ڈیپارٹمنٹ کے تمام ٹھیکوں کی نیلامی کیلئے ضلع سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل نو کر دی گئی ہے جن میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس،ڈپٹی کمشنر اور انہار ڈیپارٹمنٹ کے افسرا ن ابزور کے طور پر شریک ہو نگے ۔